جامعہ بنات عائشہ، ڈھوک حاجی خالقداد، نیو چاکرہ روڈ، راولپنڈی میں واقع ایک معتبر اور قدیم ادارہ ہے، جو ایک طویل عرصے سے طالبات کو قرآن و سنت کی روشنی میں دینی تعلیم و تربیت فراہم کر رہا ہے۔ اس جامعہ سے اب تک سینکڑوں بچیاں فارغ التحصیل ہو چکی ہیں، جو زندگی کے مختلف شعبہ جات میں دینی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
یہ ادارہ راولپنڈی میں بنات کے لیے سب سے بڑا اور نمایاں مرکز ہے، جس کی کئی شاخیں بھی قائم ہیں۔
اس ادارے کی بنیاد اللہ تعالئ کی توفیق اور اُس کے فضل سے حضرت مولانا شفیق الرحمٰن نقشبندی مدظلہ العالی نے ربیع الاول 1423ھ، بمطابق جون 2002ء میں رکھی۔
حضرت مولانا کی اہلیہ محترمہ نے ناظرہ قرآن کریم اور تفسیر قرآن کریم کی تدریس سے اپنے گھر کے ایک کمرے میں اس دینی خدمت کا آغاز کیا۔ صفِ اوّل کی طالبہ محترمہ، اہلیہ چوہدری محمد اعجاز صاحبہ، اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ مدرسہ کی ممد و معاون رہیں اور آج بھی مسلسل اس دینی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
جب مدرسہ کی جگہ ناکافی ہوگئی تو حاجی چوہدری محمد اقبال مرحوم کے خاندان نے ایک وسیع قطعہ اراضی جامعہ کے لیے وقف کیا، یہ سب کچھ محبوب العلماء و الصلحاء حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مدظلہ العالی کی سرپرستی اور دعاؤں کی برکت سے ہے اور جامعہ حضرت مولانا شفیق الرحمٰن نقشبندی مدظلہ العالی کے ذیر اہتمام روز بہ روز ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور تعلیم و تربیت کا ایک ممتاز ادارہ بن چکا ہے۔
جامعہ بنات عائشہ کی نمایاں خصوصیات میں ماہر اور تجربہ کار اساتذہ، تعلیم و تربیت کا اعلیٰ معیار، سنت پر عمل، سادگی، عاجزی اور خدمت ہیں اور کثیر تعداد میں غیر رہائشی طالبات، اکابرین وفاق المدارس کی شفقت و اعتماد حاصل ہے
جامعہ بنات عائشہ کا مشن خواتین کو خالص معیاری دینی تعلیم فراہم کرنا، سنت نبوی کے مطابق ان کی اخلاقی، فکری، اور روحانی تربیت کرنا، اور انہیں ایک دین دار مسلمان اور باوقار شہری کے طور پر معاشرے میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ تا کہ وہ اپنے گھروں،معاشرے اور قوم کی اصلاح کا کردار ادا کر سکیں ہمارا یقین ہے کہ تعلیم یافتہ اور باکردار خواتین ہی ایک صالح معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہیں۔
اسی مقصد کے تحت ہم طالبات کو قرآن و سنت کی روشنی میں علم، حکمت اور خدمتِ دین کے جذبے سے آراستہ کرتے ہیں تاکہ امت میں ایسی با صلاحیت ، با کردار اور با عمل خواتین موجود ہوں جو دین کی خدمت، ملت کی راہنمائ، معاشرتی اصلاح اور نسل نو کی تربیت میں موثر کردار ادا کریں
جامعہ بنات عائشہ، ڈھوک حاجی خالقداد، نیو چاکرہ روڈ، راولپنڈی میں واقع ایک معتبر اور قدیم ادارہ ہے، جو ایک طویل عرصے سے طالبات کو قرآن و سنت کی روشنی میں دینی تعلیم و تربیت فراہم کر رہا ہے۔ اس جامعہ سے اب تک سینکڑوں بچیاں فارغ التحصیل ہو چکی ہیں، جو زندگی کے مختلف شعبہ جات میں دینی خدمات انجام دے رہی ہیں۔